16 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے جنوب مشرق میں امریکی فوجیوں کے ایک اڈے پر طالبان کے حملے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ اس حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا-

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو نے اپنے آج اعلان کیا کہ طالبان نے آج صبح  صوبۂ پکتیا کے زرمت میں نیٹو اور افغان فوجیوں کے ایک مشترکہ اڈے کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے –نیٹو نے اس بیان میں غیرملکی فوجیوں کے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا –ادھر ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ اس حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں اس میں سوار متعدد غیرملکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے –مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان کے جنگجو اس فوجی اڈے میں گھس گئے ہیں اور جھڑپ جاری ہے -پکتیا کے گورنر کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 45 افغان اہلکار زخمی ہوگئے –یاد رہے طالبان نے گذشتہ مہینہ ہلمند میں نیٹو کے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر اس میں موجود متعدد جنگی طیاروں کو تباہ کیاتھا۔ -

.....

/169